۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ملت فلسطین سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک اجتماع،مقاومتی تحریک کے سربراہ حسین جیشی سمیت دینی سرگرم علماء کرام کی موجودگی میں منعقد کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ملت فلسطین سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک اجتماع، مقاومتی تحریک کے سربراہ حسین جیشی سمیت دینی سرگرم علماء کرام کی موجودگی میں منعقد کیا ہے۔

اس عظیم الشان اجتماع کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر،فلسطینی اور حزب اللہ لبنان کے پرچم اٹھائے ہوئے قابض صہیونی حکومت کی غزہ پر جاری ظالمانہ اور وحشیانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حسین جیشی نے فلسطینی صابر اور مقاومت ومزاحمت کا مظاہرہ کرنے والی قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج امت اسلامیہ کیلئے عزت و وقار اور اقتدار و کرامت کا باعث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے آزادی پسند انسانوں سمیت قومیں اور امت کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی باتوں کو دہراتے ہیں کہ آپ نے کہا تھا شکست کا زمانہ گزر چکا ہے اور اب کامیابیوں اور فتح کا زمانہ ہے۔

مقاومتی تحریک کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سب فلسطین کی مکمل آزادی کی راہ میں بھائی بھائی ہیں،مسجد اقصی کے ارد گرد جد و جہد اور مقاومت کا مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ جنگ کی فرنٹ لائن پر ہیں اور آپ کی جد و جہد قابض اسرائیلی حکومت کی نابودی کا آغاز ہے۔

انہوں نے لبنانی جوان شہید محمد طحان سمیت فلسطین کی آزادی کیلئےخون کا نذرانہ پیش کرنے والے دیگر شہداء کی ارواح پر درود و سلام کا نذرانہ پیش سلام کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی سرزمین،انسان اور مقامات مقدسہ کا دفاع اور صہیونی دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرنا،ایک دینی، قومی، شرعی،اخلاقی اور انسانی وظیفہ ہے اور قدس شریف مسلمانوں کا قبلہ اول،تیسرے حرم شریف اور پیغمبر اسلام(ص)کا معراج پر تشریف لے جانے کی جگہ ہے۔

مقاومت،فلسطین کی سرزمین کو واپس لینے کا واحد طریقہ کار ہے

انجمن اسلامی فلسطین کے سربراہ شیخ سعید قاسم نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ مزاحمت اور ہتھیاروں کا استعمال ہی صہیونیوں سے فلسطینی سرزمینوں کو واپس لینے کا واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حالیہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنے دارالحکومت قدس کی طرف واپسی قریب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .