۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
اسرائیل بربریت کے خلاف تہران یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ تہران یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،منگل کو تہران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اپنے ہاتھوں میں ایران ، فلسطین اور حزب اللہ کا پرچم لے کر تہران میں واقع فلسطین اسکوائر پر اکٹھا ہو‏ئے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت میں نعرے لـگائے۔

اس اجتماع میں موجود طلبا، اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر فارسی ، عربی اور عبری زبانوں میں نعرے درج تھے اور لکھا ہوا تھا۔

" ایران ، فلسطین کے ساتھ ہے" ۔

مظاہرین نے فلسطین اسکوائر پر ظہر و عصر کی نماز باجماعت ادا کی اور اللہ اکبر ، اسرائیل مردہ آباد ، امریکہ مردہ آباد کے نعرے لگائے اور جہاد کی راہ جاری رکھنے اور غزہ میں بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے جرائم سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔

فلسطین اسکوائر پر اکھٹا ہوئے طلبا نے فارسی ، ترکی اور عربی زبانوں میں اختتامی اعلامیہ جاری کیا اور ملت فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

مظاہرے میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کئے گئے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .