۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا سید مدثر رضوی

حوزہ/ مسلمانوں کو متحد ہوکر اور شیعہ سنی بزرگ علماء و دانشوروں کو ملکر سعودی حکمرانوں پر شدید فشار بنا کر ایک اجتماعی قرارداد بھیجنے کی ضرورت ہے کہ جب تک جنت البقیع میں مقدس مقامات کی از سر نو تعمیر شروع نہ کی جائے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید مدثر رضوی،موسسہ الادبی الآسار، سرینگر کشمیر نے انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کہا کہ ۸ شوال روز انہدام جنت البقیع تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن ہے جس دن اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب رضوان اللہ تعالی علیہم سے عقیدت اور محبت رکھنے والوں کے دل مجروح کۓ گۓ۔

انہوں نے کہا کہ اس مجرمانہ فعل و حرکت کے خلاف مسلمانوں نے متحد ہوکر ابتدا سے ھی شدید مذمتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور حکومت آل سعود پر فشار پیدا کرنے میں کامیاب ہوگۓ لیکن جھوٹوں پر خداوند متعال کی لعنت کیونکہ آل سعود نے مسلم امہ کو نئے سرے سے اھل بیت علیہم السلام اور دیگر امہات و اصحاب کے مزارات کو تعمیر کرنے کا وعدہ کیا جو اب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔

مزید کہا کہ ایک بار پھر مسلمانوں کو متحد ہوکر اور شیعہ سنی بزرگ علماء و دانشوروں کو ملکر سعودی حکمرانوں پر شدید فشار بنا کر ایک اجتماعی قرارداد بھیجنے کی ضرورت ہے کہ جب تک جنت البقیع میں مقدس مقامات کی از سر نو تعمیر شروع نہ کی جائے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ یہ اجتماعی عزم سب مسلمانوں کے والہانہ محبت اور عقیدت کے اظہار کا بین ثبوت ہوگا۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .