۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام شاکری

حوزہ/ یہ دلخراش واقعہ ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ، خاص کر مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے سرگرم مبلغ مولانا ثنا عباس زیدی کی رحلت پر نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان آقای  رضا شاکری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح؛

إنا لله و إنا إلیه راجعون

قال الإمامُ الصادق علیه السلام
"إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شيء إلى يوم القيامة. "

بڑے افسوس، دکھ اور صدمے کے ساتھ ، مجھے جامعۃ المصطفی سے منسلک ہندوستان میں سرگرم اور نہایت فعال مبلغ حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا ثنا عباس زیدی رحمت اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔

یہ دلخراش واقعہ ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ، خاص کر مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

میں اپنی جانب سے ہندوستان کے اس فعال، مخلص مبلغ و مقرر کے معزز کنبہ ،ان کے معصوم بچوں کو تسلیت اور ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام اراکین کی طرف سے مرحوم کے معزز و محترم خاندان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔

 رضا شاکری
 نمایندہ جامعۃ المصطفی - ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .