۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد

حوزہ/ ایک منٹ کے زلزلے سے زمین کتنا زیادہ لرزتی ہے، جسکی وجہ سے ہم سب خوف زدہ ہو جاتے ہیں لیکن آج ان فلسطینیوں کی طرف دیکھیے کہ جن پر چند منٹ کے وقفے سے بمباری ہو رہی ہے جسکی وجہ سے لگاتار زمین لزر رہی ہے۔ ہر ہر سو آہ و فغاں ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہورہی اور ھر طرف خون ہی خون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان موسسہ شہید عارف الحسینی شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس دفتر مجلس شعبہ مشہد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جسمیں مہمان خصوصی اور سخنران جامعہ المصطفی العالمیہ شعبہ مشہد کے امور فرھنگی کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی تھے ۔

کانفرس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جسکا شرف قاری قرآن جناب ذاکر علی اسدی بلتستانی نے حاصل کیا. اس کے بعد برادر سید عارف موسوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی نے اپنے خطاب میں کانفرس کے انعقاد پر دفتر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے فلسطین غزہ پٹی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

انکا کہنا تھا کہ ایک منٹ کے زلزلے سے زمین کتنا زیادہ لرزتی ہے،جسکی وجہ سے ہم سب خوف زدہ ہو جاتے ہیں لیکن آج ان فلسطینیوں کی طرف دیکھیے کہ جن پر چند منٹ کے وقفے سے بمباری ہو رہی ہے جسکی وجہ سے لگاتار زمین لزر رہی ہے۔ ہر ہر سو آہ و فغاں ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہورہی اور ھر طرف خون ہی خون ہے۔

انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو برادر تھے ان دونوں نے اپنے بچوں کو ایک دوسرے کے گھر بھیج دیئے، پوچھا کیوں ایسا کر رہے ہو اپنے بچوں کو اپنے بھائی کے گھر،تو کہتے ہے کہ اگر غاصب اسرائیل فوج کی بمباری ہوجائے تو خاندان میں سے کوئی ایک تو بچ جائے۔

حجتہ الاسلام حسینی مزینانی نے آخر میں تمام عالم اسلام بلخصوص مظلوم فلسطینیوں کے لئے اور افغانستان میں شہید ہونے والے بچون کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ عارف صاحب نے انجام دئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .