۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے کہا کہ افسوس کے آج انسانی حقوق کی تنظ میں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔چھوٹے چھوٹے معاملات پر واویلا کر نے والے جمہوریت پسند اور حق خود ارادیت کے دعویدار ممالک بھی گونگے بہرے ہو گئے ہیں ۔تمام امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر ایک موقف اختیار کر نا چائیے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں و مظاہرو کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،کراچی میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مر کزی احتجاجی ریلی پہلوان گوٹھ حسینی جامع مسجد سے نکالی گئی جس میں علماء کرام نے بڑی تعداد میں شر کت کی احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے فلسطین پر ناجائز صیہونی اسرائیلی فوج کے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو جرم قراردیتے ہوئے کہا ہے عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بناسکتا ہے افسوس کے آج انسانی حقوق کی تنظ میں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں چھوٹے چھوٹے معاملات پر واویلا کر نے والے جمہوریت پسند اور حق خود ارادیت کے دعویدار ممالک بھی گونگے بہرے ہو گئے ہیں انہیں فلسطین میں انسانی جانوں کا ضیاع اورفلسطینیوں کی بستیاں مسمار ہوتی نظر نہیں آرہی بچوں کے سامنے ماوں کو مارا جارہا ہے اس اسرائیلی بر بر یت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

آخر میں کہا کہ تمام امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر ایک موقف اختیار کر نا چائیے ہم مسلم حکمرانوں سے اپیل کر تے ہیں کہ سر زمین انبیاء فلسطین کی آواز بن کر جراتمندانہ عملی اقدامات اٹھائیں باتیں اور بیانات بہت ہوچکے اب ضرورت ہے کہ عملی کردار ادا کیا جائے ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امر یکی و اسرائیلی جھنڈوں کو آگ لگائی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .