۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
IMG-20210522-WA0179.jpg

حوزہ/ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا: کرونا وبا کے چلتے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لہذا گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن ہے لہذا ہمیں اس پر توجہ دینی ہو گی کیوں کہ اگر ہم نے توجہ نہیں کی تو یہ جہاں وقت کی بربادی ہے وہیں اللہ کی نعمت کی ناشکری ہو گی اور اس نقصان کی بھرپائی بھی ممکن نہیں ہوگی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ماہ رمضان المبارک کی تعطیل کلاں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ اور طلاب کا آن لائن جلسہ منعقد ہوا۔

کرونا وبا کے چلتے ملک میں گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی

مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے طلاب کو خطاب کرتے ہوئے تعلیم میں محنت و لگن کی تاکید کی ، انہوں نے کہا: کرونا وبا کے چلتے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لہذا گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن ہے لہذا ہمیں اس پر توجہ دینی ہو گی کیوں کہ اگر ہم نے توجہ نہیں کی تو یہ جہاں وقت کی بربادی ہے وہیں اللہ کی نعمت کی ناشکری ہو گی اور اس نقصان کی بھرپائی بھی ممکن نہیں ہوگی۔ 

کرونا وبا کے چلتے ملک میں گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی

مولانا سید منور حسین رضوی صاحب انچارج جامعہ امامیہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہم نے ایک برس آن لائن تعلیم کا تجربہ کیا اور اب حالات کے پیش نظر اسی پر عمل بھی کرنا ہے لہذا پورے انہماک اور مستعدی سے طلاب علم حاصل کریں۔ 

آخر میں مقررین نے ان تمام مرحومین کی رحلت پر اظہار افسوس کیا جن کی رحلت دینی، تعلیمی، صحافتی، قومی نقصان ہے اور اس کی بھرپائی ممکن نہیں۔ نیز مرحومین کی مغفرت کی دعا کے ساتھ فاتحہ خوانی ہوئی۔ 

واضح رہے گذشتہ برس ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ؁ھ کی تعطیلات کے بعد جب بورڈنگ کھولنا ممکن نہ ہوا تو طلاب جامعہ امامیہ اور طالبات جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب کی تعلیم اور نیک مستقبل کے پیش نظر سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدرزیدی صاحب قبلہ کی ہدایت پر جامعہ امامیہ اور جامعۃ الزہرا کے نظام تعلیم کے مطابق ۲۵ ؍ شوال سے آن لائن کلاسز کا آغاز ہوا اور پورے سال ماہ شعبان تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ امید تھی کہ حالات بہتر ہوں گے اور حکومت نے بورڈنگ کھولنے کی اجازت دی تو پہلے کی طرح تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہوگا لیکن حالات مزید ابتر ہوگئے تو اس سال بھی آن لائن ہی یہ فریضہ انجام پائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .