۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت الاسلام شاکری

حوزہ/ یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام، خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے معروف خطیب عالم باعمل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا قمر غازی مرحوم کی رحلت پر نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان آقای رضا شاکری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

بسم الله الرحمن الرحیم

وبشر الصابرين الذين إذاأصابتهم مصيبة قالوا إنا لله وإنا إليه راجعون.

بڑے افسوس اور دکھ کے ساتھ، مجھے جامعۃ المصطفی سے منسلک ہندوستان میں نہایت فعال اور سرگرم مخلص و ہمدرد مبلغ دین حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا قمر غازی رحمت اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔

یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ، خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

میں اپنی جانب سے ہندوستان کے اس کے اس برجستہ عالم دین اور سرگرم و فعال،مخلص مبلغ و مقرر اور مؤلف و مترجم کے معزز کنبہ ،ان کو تسلیت اور ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام اراکین کی طرف سے مرحوم کے معزز و محترم اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔

 رضا شاکری
 نمایندہ جامعہ المصطفی - ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .