۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام و المسلیمن حمید شهریاری

حوزہ/مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کویتی پارلیمنٹ اسپیکر مرزوق علی غانم کے نام ایک خط میں،غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لائے جانے کے خلاف باضابطہ طور پر قانون پاس کرنے پر ان کی قدردانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے کویتی پارلیمنٹ اسپیکر مرزوق علی غانم کے نام ایک خط میں،غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کے خلاف باضابطہ طور پر قانون پاس کئے جانے پر ان کی قدردانی کی ہے۔

خط کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

استاد مرزوق علی غانم 
کویتی پارلیمنٹ اسپیکر 
السلام علیکم!

میں اپنے اوپر ضروری سمجھتا ہوں کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے خلاف قانون کی منظوری دینے پر کویتی پارلیمنٹ کی قدردانی کروں،چنانچہ جناب عالی نے اس قانون کےتوسط سے اظہار کیا کہ یہ قانون کویتی عوام اور  حکومت کی کسی بھی معاملے میں صہیونی حکومت کے ساتھ بات چیت تمام مقبوضہ علاقوں میں منع ہے۔

بلاشبہ،یہ مبارک قدم مسلم علماء،مفکرین اور اسلامی دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کے لئے،جنہوں نےفلسطینی عوام کے حق کے حصول کے لئے جد و جہد کا مظاہرہ کیا،اعزاز اور وقار کا باعث ہے۔اس قانون کا مطلب،مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی مجاہدین کی حمایت،قدس اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کو مسترد کرنا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کی یہ کارروائی دوسرے اسلامی ممالک کی پارلیمنٹ کے لئے ایک نمونہ عمل ہونا چاہیے،جو کہ اپنی قوم و ملت کے اعزاز اور وقار کی حفاظت میں ان کی نمائندگی کرتے ہیں؛لہذا ہمیں اس نئے مرحلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا؛امت واحدہ کی ذمہ داری،اسلامی عزت و وقار اور نظریات کو قائم کرنے تک دشمن کے خلاف مزاحمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرناہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کویتی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز ایک اہم نشست میں اسرائیل پر مکمل پابندی اور کسی بھی قسم کے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف قانون کی منظوری دے دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .