۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آغا حسن 

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ تنازعات کے حل کا واحد طریقہ مزاکرات اور افہام و تفہیم ہے خطے میں دیر پا امن و استحکام ہند پاک مزکرات میں مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسی الصفوی نے بھارت کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے کسی اور غیر معمولی یکطرفہ اقدام کے خدشے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یکطرفہ اقدامات کے سلسلے سے بھارت کو تنازعہ کشمیر سے گلو خلاصی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کسی اور اقدام سے کشمیری عوام کی بے چینی اور بے اطمینانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ابھی تک ریاست کی خصوصی پوزیشن والے دفعات کی واپسی کے منتظر ہیں اگر کشمیری عوام کے تحفظات سے صرف نظر ایک بار پھر کوئی اور غیر معمولی یکطرفہ اقدام کیا گیا تو یہ نا آقبت اندیشی ہوگی اس طرح کا اقدام ناقابل قبول ہوگا۔

آغا صاحب نے کہا کہ تنازعات کے حل کا واحد طریقہ مزاکرات اور افہام و تفہیم ہے خطے میں دیر پا امن و استحکام ہند پاک مزکرات میں مضمر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .