۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تعلیم

حوزہ/ مدرسے میں خواتین کی تعداد کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشیشیں جاری رکھی جائیں تاکہ جو نسل ان کی گود میں پروان چڑھے وہ باشعور ہو انہوں نے کہا ایک باعمل اور با کردار نسل کی تربیت تعلیم یافتہ خواتین ہی کر سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تھرپارکر/ مرکزی معاون مسؤل تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ غزالہ جعفری نے خواتین کی بنیادی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں خواتین کی تعداد کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشیشیں جاری رکھی جائیں تاکہ جو نسل ان کی گود میں پروان چڑھے وہ باشعور ہو انہوں نے کہا ایک باعمل اور با کردار نسل کی تربیت تعلیم یافتہ خواتین ہی کر سکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شعبہ خواتین کی جانب سے ضلع تھر پارکر میں بچوں کی تعلیمی ضرورت کا سامان روانہ کر دیا گیا سندھ کے ضلع تھرپارک آدم رند کے مدرسہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا  کے لئے مرکزی معاون مسؤل تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ غزالہ جعفری کی سربراہی میں تعلیمی سامان کی ضرورت پر مبنی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی جسے ایم ڈبلیو ایم ضلع تھرپارکر کے سیکرٹری جنرل غلام حسین صاحب نے وصول کیا اس موقع پر  مدرسے کے بچوں جناب غلام حسین  اور معلم مدرسہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش کیے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .