۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عبد الله ناصر - حزب الله لبنان

حوزہ/عبداللہ ناصر نے کہا کہ مزاحمت،ملت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے کہ جس کے بانی امام خمینی(رح)اور امام خامنہ ای اور سید حسن نصراللہ علمبردار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مسؤل عبداللہ ناصر نے کہا کہ مزاحمت،غزہ سے کرانہ باختری کی سرزمین اور پوری ملت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے کہ جس کے بانی امام خمینی(رح)اور رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ علمبردار ہیں،کیونکہ صلح و آشتی کا معاملہ سمیت غاصب حکومت کو تسلیم اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ملت فلسطین کی یکجہتی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا باعث نہیں بنے اور ملت فلسطین کے ابتدائی حقوق ان کو نہیں دیئے گئے بلکہ ان کے تمام حقوق کو ان سے چھین لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت فلسطین گزشتہ 70سالوں کے دوران اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ مقاومت اور صہیونی دشمنوں کے ساتھ مقابلے کے ذریعے ہی فلسطین سمیت قدس شریف اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

عبداللہ ناصر نے کہا کہ اسرائیل ایک کمزور اور ناتواں معاشرے میں تبدیل ہو گیا ہے اب اس کے پاس تحمل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اور اپنے آپ سے یہ سوال کر رہا ہے کہ مقاومت و مزاحمت جیسی عظیم طاقتوں سے کیسے نمٹا جائے۔مزاحمت کاروں کی طاقت غزہ کی طاقت سے کئی گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے مقاومت،فلسطین کی آزادی اور غاصب صہیونیوں کی نابودی کا واحد راستہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .