۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان

حوزہ/ ہم اراکین ِمجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سے تمام مسلم بڑے بڑے مذہبی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مرتد ملعون کے خلاف متحد ہو کر قانونی کارروائی کریں تاکہ یہ جلد سے جلد جیل کی سلاخوں میں قید ہو جائے اور مسلمانوں کو اس کے پیدا کردہ فتنہ و فساد سے نجات مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ صدر مجمع علماء و خطباء ۔حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا نے اپنے ایک بیان میں گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کی پر زور مذمت کی ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

قرآن نور ہے اور نور کے دشمن سے بڑا ناری کون ہوگا؟
برادران عزیز ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
نہایت رنج وافسوس،بےحد حیرت و استعجاب اور بے پناہ تشویش و تردد کا باعث ہے یہ امرِ دل آزار کہ لکھنؤ اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین گستاخ ِ قرآن سید وسیم رضوی نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ میں قرآن مجید سے ۲۶؍آیتوں کے نکالنے کی عرضی داخل کی تھی۔جو عدالت ِ عظمیٰ سے خارج ہو گئی اور مزید اس پر پچاس ھزار روپئے کا جرمانہ عائد ہوا تھا۔اس کے با وجود یہ مرتد مردودقرآن مجید کی شان میں گستاخیاں کرنے سے باز نہیں آرہا ہے۔قرآن ِ مجید کے تعلق سے مسلسل نت نئی اشتعال انگیز،فتنہ پرداز،گستاخانہ حرکتیں اور سازشیں رچ رہا ہے جس سے نہ صرف ھندوستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب مجروح ہو رہے ہیں۔ 
قرآن مجید کی عظمت و فضیلت و برکت وغیرہ کے بارے میں بے شمار احادیث موجود ہیں ، اور دنیا بھر کے مانے ہوئے بلند پایہ  غیر مسلم علماء و مفکرین و دانشوران نے قرآن مجید کی صداقت و حقانیت کا کلمہ پڑھا ہے۔
پیغمبر اسلام ؐ کی حدیث ثقلین تمام مسلمانوں کے نزدیک مسلم الثبوت ہے کہ پیغمبر ؐ نے فرمایا :۔’’ میں تمھارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک کتاب اللہ قرآن اور دوسرے  میری عترت اہل بیتؑ جب تک تم ان دونوں سے وابستہ رہوگے ہرگز ہرگز گمراہ نہیں ہو گے‘‘۔ 
چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا :۔’’ میں تمھیں تلاوت ِ قرآن کا کہتا ہوں کیونکہ جنّت کے درجے قرآن کی آیات کی تعداد کے برابر ہیں ۔قیامت کے دن قرآن کی تلاوت کرنے والے سے کہا جائے گا قرآن پڑھ تا کہ تیرا درجہ بلند ہو ۔جوں ہی وہ ایک آیت پڑھے گا اسے ایک درجہ اور عطا کردیا جائے گا‘‘۔(وسائل الشیعہ جلد ۴)
چوتھے امام حضرت زین العابدین ؑ نے فرمایا :۔’’قرآن کی آیات علم کے خزانے ہیں جب بھی اس کے خزانے کھولے جائیں تو تمھیں اس میں ضرور غور و فکر کرنا چاہیئے ‘‘۔(الکافی جلد ۲ صفحہ ۴۴۰)
 امام حسن مجبیٰ ؑ نے فرمایا:۔’’اللہ نے ایک سو چار کتابیں نازل کیں اور ان سب کے تمام علوم توراۃ،زبور،ابجیل ،قرآن میں ودیعت رکھے۔پھر ان تینوں کے علوم بھی قرآن ہی کے سپرد کئے‘‘۔
الغرض واضح ہو کہ قرآن علم ہے اور علم کے دشمن سے بڑا جاہل کون ہوگا؟قرآن طیب و طاھر ہے اور طہارت کے دشمن سے بڑا نجس و خبیث کون ہوگا؟  قرآن ھدایت ہے اور ھدایت کے دشمن سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا؟ قرآن نور ہے اور نور کے دشمن سے بڑا ناری کون ہوگا؟
حال ہی میں وسیم مرتد کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں اس ملعون نے کہا کہ ’’ ۲۶ آیتوں کو نکال کر ہم نے نیا قرآن بنا لیا ہے اور اس کو آل انڈیا مسلم پرسنل بورد کو بھیج دیا ہے‘‘۔ہم اراکین ِمجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سے تمام مسلم بڑے بڑے مذہبی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مرتد ملعون کے خلاف متحد ہو کر قانونی کارروائی کریں تاکہ یہ جلد سے جلد جیل کی سلاخوں میں قید ہو جائے اور مسلمانوں کو اس کے پیدا کردہ فتنہ و فساد سے نجات مل سکے۔
لائق تحسین و تعریف ہیں شیعہ و سنی علماء اور عوام جو مسلسل صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں اور وحدتِ اسلامی کا شاندار مطاہرہ کر رہے ہیں ۔ہم تمام مسلمانوں سے بھی مکمل اتحاد کی اپیل کرتے ہیں ان شاء اللہ فتح و کامیابی آپ ہی کی ہوگی اور باطل شکست خوردہ ذلیل و خوار ہوگا۔
آخر میں حکومتِ یو پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں فساد کرانے کی سازش اور کوشش کرنے والے وسیم مرتد کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔فقط۔و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ             

خیر اندیش

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
صدر مجمع علماء و خطباء ۔حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا
۱۵؍جون ۲۰۲۱ء؁

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .