۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی کے لئے دعائے صحت کی اپیل  

حوزہ/ مولانا اس وقت مرادآباد ہوسپیٹل میں آئی  سی  او  میں  ہیں لہذا مومنین سے موصوف کے مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی گذارش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی نہایت شریف النفس، خوش اخلاق، ملنسار، کامیاب مبلغ،  ذمہ دار انسان اور ہردلعزیز عالم باعمل  کہ جس نے اپنی پوری زندگی خدمتِ دین  کو بہت خاموشی سے انجام دینے میں گزاری ۔

مولانا ایک عالمی مبلغ ہیں جنہوں نے ہندوستان اور دیگر ممالک  و شہر جیسے  کسنگانی (کونگو آفریقا)، سیمپل (فرانس)،  نیروبی،  کینیا،  زنجبار،  کمپالا،  یوگانڈا ،  تلاجہ گجرات،   لکری والان  مرادآباد، برہم پوری  ضلع چندر،  دہلی   وغیرہ  میں تبلیغ دین کو انجام دے کر اپنا وظیفہ پر عمل کیا ہے۔

مولانا اس وقت مرادآباد ہوسپیٹل میں آئی  سی  او  میں  ہیں لہذا اس سرمایہ قوم و ملت کی صحتیابی کے لئے اس کی بارگاہ میں چلتے ہیں جس کو جب کوئی بے قرار پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور وہ  اللہ ہی ہے جو ایک مجبور و لاچار کی اس کے پکارنے پر سنتا ہے  اور  اُس کی پریشانی کو دور کردیتا ہے۔ ہم بھی اسی کی بارگاہ میں چل کر مولانا سید ذیشان حیدر نقوی صاحب کے لیے دعا کرتے ہیں پالنے والے مولانا کو بحق اہلبیت علیہم السلام شفاء کامل و عاجل عطا فرما ۔

أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی IN 14:57 - 2021/06/17
    0 0
    اللہ شفاء کامل و عاجل عطافرمائے
  • Mesam IN 16:17 - 2021/06/17
    0 0
    Allah shefa dey aameen
  • محمد حیدر IN 19:29 - 2021/06/18
    0 0
    آلہی بحق مظلوم کربلا و وارث معلوم کربلا شفاء کامل و عاجل عطا فرما آمین
  • Imran zaidi IN 22:12 - 2021/06/18
    0 0
    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ پروردگار کی بارگاہ میں امام وقت کے سپاہی مبلغ دین مبین اسلام مولاناذیشان نقوی صاحب کی صحت و سلامتی کی دعا کرتا ہوں پالنے والے مولانا نے اپنی زندگی تیری راہ میں گزاری ہے لہذا ان کو صحت عاجل و کامل عطا فرما آمین
  • Adeel IN 13:49 - 2021/06/19
    0 0
    یا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَیْنِ اِكْشِفْ كَرْبى بِحَقِ اَخْیكَ الْحُسَیْنِ علیہ السلام