۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شرکت مراجع و علما در انتخابات ۱۴۰۰

حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے کچھ دیر قبل، اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور موبائل بیلٹ باکس نمبر163 میں اپنا ووٹ ڈال دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے کچھ دیر قبل،اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی، دیہی اسلامی کونسل اور مجلس خبرگان کے امیدواروں کے مابین ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا اور موبائل بیلٹ باکس نمبر 163 میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انتخابات ملک کے مستقبل کے لئے بہت ہی اہم ہیں،آج اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب اسلامی کے خیرخواہوں کی نگاہیں اس انتخابات پر ویسا ہی ہیں جیسا کہ دشمنوں کی نگاہیں ہیں۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے دوست اس انتخابات میں حصہ لینے کے منتظر ہیں جبکہ دشمن اس انتخابات کو متأثر کرنے کے درپے ہیں،ان شاءاللہ مختلف چیلنجز اور کورونا کی صورتحال کے باوجود بھی قوم حسب سابق ایک بہترین کارکردگی رقم کرے گی اور عشرہ کرامت میں ایک عظیم جشن کا سماں ہو گا۔

آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے مزید کہا کہ قم کی بابصیرت اور ولایت مدار عوام، انقلاب اسلامی کے آغاز سے لے کر آج تک نظام اسلامی اور انقلاب اسلامی کے ساتھ پیش پیش تھے اور یہ پیش قدمی ہمیشہ کی طرح جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .