۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ جنرل سیکرٹیری واعظین و مفکرین بورڈ۔نئی دہلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا: ہمیں امید ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورِ صدارت میں ایران و ہندوستان کے تعلقات ہر محاز پر مزید مضبوط و مستحکم ہونگے،  اور جمہوریت و عدم تشدد پر مکمل یقین رکھنے والے یہ دونوں ملک ( ایران و ہندوستان)  ظلم اور دہشتگردی کےخلاف لڑتے رہے گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی، جنرل سیکرٹیری واعظین و مفکرین بورڈ۔نئی دہلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کے باوقار اور صابر و غیور رائے دہندگان کو جنرل سیکرٹیری، واعظین و مفکرین بورڈ۔ نئی دہلی کی حیثیت سے ، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی جیسے وطن دوست ، عالمِ بیدار، مدبر ذی شعور اور عادلِ رحم دل کو بھاری ووٹوں سے صدر منتخب کرنے پر صمیم قلب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایرانی رائے دہندگان نے جس دلچسپی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے حقِ رائیدہی کا استعمال کیا ہے وہ لائقِ احترام ہے۔ ایرانی باشندوں کا یہ عمل جہاں ایک طرف حضرت رہبر معظم اور ملک کے موجودہ نظام کی تائید و حمایت اور ہمدردی واطمینان ہے وہیں دوسری طرف اسی عمل سے دنیائےظلم کے سارے ظالموں میں تھرتھرہٹ اور مایوسی بھی پیدا ہوئی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورِ صدارت میں ایران و ہندوستان کے تعلقات ہر محاز پر مزید مضبوط و مستحکم ہونگے،  اور جمہوریت و عدم تشدد پر مکمل یقین رکھنے والے یہ دونوں ملک ( ایران و ہندوستان)  ظلم اور دہشتگردی کےخلاف لڑتے رہے گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .