۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید لیاقت منظور موسوی

حوزہ/ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی ایرانی عوام کی سربلندی اور تحفظ کے لئے ایک بڑا سنگ میل ثابت ھو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے زرائع ابلاغ کے ایک حاشیہ میں کہا کہ قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جس انداز میں ایرانی عوام نے الیکشن میں شرکت کی وہ پوری دنیا کے لئے چشم کشا ہیں ایرانی غیور عوام نے آج دنیا کے ان تمام سامراجی ہتھکنڈوں کے ان تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا ۔۔۔جن منصوبوں سے ایران میں الیکشن میں شمولیت نہ کرنے کی سازشیں رچی گئی تھی۔
ایرانی غیور قوم کے پاس امام خامنہ ای جیسی ایک عظیم علمی عملی، فکری، بلند پایہ سیاسی افکار کی مالک عظیم المرتبت شخصیت موجود ہے جنکی پیروی میں ایران دنیا کے مستضعف قوموں کا ترجمان رہا ہے۔
آقای ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی ایرانی عوام کی سربلندی اور تحفظ کے لئے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا آیت اللّٰہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کلہم کی قیادت  نے رہبرِ معظم مراجع عظام اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کیا۔۔ٹرسٹ کے ترجمان منظور احمد ابوطہر نے بھی اپنے ایک پیغام میں ملت ایران اور قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .