۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
عارف واحدی

حوزہ/ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے سابق متولی، ایرانی چیف جسٹس اور نامور انقلابی راہنما آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اور ایرانی عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت استکبار جہانی کی امت مسلمہ پہ یلغار، امریکہ اسرائیل اور انڈیا کا مسلم امہ خصوصا فلسطین و کشمیر کے مسلماںوں کے خلاف گٹھ جوڑ اور خطے میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازشوں جیسے گھمبیر معاملات میں نئے ایرانی صدر رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بہترین حامی و مددگار ثابت ہونگے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عالمی سطح پر اور خطے میں مسلم امہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں مسلمان ممالک کو متحد کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی اقتصادی و معاشی مشکلات کے حل کے لئے بھی اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

آخر میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ آقائ رئیسی کے دور صدارت میں دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان و ایران کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام کے درمیان پہلے سے موجود گہرے دینی و ثقافتی رشتوں کو مزید تقویت ملے گی اور اسلامی ممالک میں یہ دونوں انتہائی اہم اور مضبوط ملک خطے میں استحکام اور عوام کی خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .