۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
بیلا روس کی خاتون حرم مطہررضوی میں مشرف بہ اسلام

حوزہ/ بیلاروس کی ایک عیسائی خاتون امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے موقع پر دین اسلام کو قبول کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بیلاروس سے تعلق رکھنے والی یہ عیسائی خاتون جب مشہد مقدس اور امام رضا (ع) کے حرم میں پہنچیں تو وہاں ادیان الہی کی تعلیمات سے واقفیت رکھنے والے روسی زبان علما نے ان کے مختلف سوالات کے جواب دئے اور دین اسلام اور مذہب تشیع اختیار کرنےکے تعلق سے جو چیزیں وہ جاننا چاہتی تھیں وہ سب ان کو تشفی بخش طریقے بتایا گيا اور مطمئن ہونے کے بعد انہوں نے دین اسلام کو قبول کیا  ۔ اس موقع پران کو اصول و فروع دین کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اس سے پہلے اپنی گہری تحقیق اور کثیر مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچ چکی تھیں کہ مذہب تشیع ہی بہترین اور کامل ترین مذہب ہے اور اسی لئے انھوں نے اس مذہب کو اپنے لئے منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

اس تقریب کے اختتام پر حرم مطہر کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے  منتظمین کی جانب سے ان نومسلم خاتون کو اسلام میں داخل ہونے کا سرٹیفیکٹ اور متبرک اشیاء کا ہدیہ پیش کیا گیا۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .