۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حزب الله لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں فلسطینی عوامی محاذ کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان نے فلسطینی عوامی محاذ کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر ایک بیان میں ملت فلسطین،مزاحمتی گروہوں اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے کمانڈروں اور اراکین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے لئے مرحوم کی زندگی جہاد، مقاومت اور قربانیوں سے بھر پور تھی۔

حزب اللہ نے مزید کہاکہ مسئلہ فلسطین احمد جبرئیل کی زندگی حصہ تھا،اس نے اپنی پوری زندگی کو میدان جنگ اور جدوجہد میں صرف کیا اور مسلسل جدوجہد کو آزادی کا واحد راستہ سمجھتے تھے،مختلف محاذوں پر مزاحمت اور مجاہدین کے اتحاد پر متفق تھے اور مرحوم مضبوط ارادے اور عزم و ہمت کے پیکر تھے۔

آخر میں، حزب اللہ نے کہا کہ فلسطینی قوم،معزز اور جذبے سے سرشار ایک شخصیت سے محروم ہوگئی ہے اور ہماری قوم اور ملت فلسطین آزادی ، مزاحمت اور فتح میں مرحوم کی راہ پر گامزن رہےگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .