۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پیام امام هادی علیه السلام

حوزہ/ہر سال امام هادی علیه السلام کی ولادت کے موقع پر اس علمی اور تحقیقی ادارے میں جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں مختلف عناوین کے ساتھ دسویں امام علیہ السلام کے سلسلے میں نمایاں امور انجام دینے والے محققین اور علماء و فضلاء کی خدمت انعامات پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موسسۂ "پیام امام هادی علیه السلام"، کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال امام هادی علیه السلام کی ولادت کے موقع پر اس علمی اور تحقیقی ادارے میں جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں مختلف عناوین کے ساتھ دسویں امام علیہ السلام کے سلسلے میں نمایاں امور انجام دینے والے محققین اور علماء و فضلاء کی خدمت انعامات پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حسبِ دستور قدیم حوزۂ علمیہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی اس پروگرام میں حضرت آیت‌الله فاضل لنکرانی دامت برکاته کے دستِ مبارک سے عمامہ رکھا جائے گا۔

 موسسه "پیام امام هادی علیه السلام"،کی جانب سے اس سال ایک نیا ایوارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں امام ہادی علیہ السلام کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے خبرنگاروں کی خدمت میں نفیس انعامات پیش کیے جائیں گے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد مزید تفصیلات کے لیے موسسه "پیام امام هادی علیه السلام"، کی سائٹ کی جانب مراجعہ فرمائیں۔

http://www.imamhadi.ir/farhangi/festival_imamhadi-2.html

 مؤسسه پیام هادی علیه السلام کے مواصلات اور بین الاقوامی امور کے معاون حجت الاسلام احمد قادری نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا:  مؤسسه پیام هادی علیه السلام کے قیام کی 30 ویں برس کے موقع پر، امام هادی علیه السلام کے نام نامی کی ترویج اور فروغ کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جس میں سے ایک "روز خبرنگار" کی مناسبت سے ایسے تین خبرنگاروں کی خدمت میں نفیس انعامات پیش کیے جائیں گے جنہوں نے سب سے زیادہ امام(ع) کے اسم مبارک کی ترویج میں حصہ لیا ہوگا۔ 
امام ہادی علیہ السلام کی ولادت(۱۵ ذی الحجہ) کی شام کو منعقد ہونے والے دوسرے ثقافتی پروگرام " کی اختتامی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: آیت الله فاضل لنکرانی دامت برکاته (عضو جامعه مدرسین حوزه علمیه قم) اور ذاکر و مدّاح حاج عباس حیدرزاده کے حضور کے ساتھ یہ پروگرام منعقد ہے، مزید تفصیلات موسسہ کی سائٹ  www.imamhadi.ir  پر مندرج ہے، رجسٹرڈ کرنے کے لیے وہاں مراجعہ فرمائیں۔

موسسۂ "پیام امام هادی علیه السلام" کی جانب سے عمامہ گزاری اور "بہترین خبرنگار" جیسے پروگرام کا انعقاد/دلچسپی رکھنے والے افراد ضرور شرکت کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .