۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی تمام طبقات کے لئے یکساں ہے،آج انسانیت کی رہنمائی کے لئے سیرت شہداء کربلا ہے جنہوں نے بقاء انسانیت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محرم الحرام اتحاد وحدت اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لاتا ہے، آسٹریلیا میں تمام مسلم کمیونٹی متحد ہیں۔ تمام مذاہب کے رہنما اپنی اپنی کمیونٹی میں مشترکات کو اجاگر کرنے کا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی تمام طبقات کے لئے یکساں ہے،آج انسانیت کی رہنمائی کے لئے سیرت شہداء کربلا ہے جنہوں نے بقاء انسانیت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس بات کا اظہار میلبورن آسٹریلیا میں مقیم و شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجۃ السلام اشفاق وحیدی گزشتہ روز استقبال محرم کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر محرم الحرام کے مثبت پیغام کو منفی انداز میں پیش کر کے مسلم اُمّہ کے اندر انتشار اور افتراق ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جن کی پشت پناہی طاغوتی طاقتیں کررہی ہیں۔ ایسے عناصر کو اپنی صفوں میں  نہ گھسنے دیا جائے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح نے جو محرم کا پیغام دیا تھا کہ جو کچھ بھی ملت تشیع کے پاس ہے وہ محرم الحرام کی وجہ سے ہے اس پیغام کو رہبر معظم نے عملی انداز میں عالم اسلام میں تصویر پیش کی۔ 

عزاداری مجالس جلوس عزاء دشمنان انسانیت کے لئے بہترین احتجاج ہے ان مراسم کے اصلی اہداف کو معاشرے تک پہنچایا جائے تاکہ ان عناصر کے اہداف کو ناکام بنایا جاسکے، جو ان مراسم کے اہداف کے خلاف طاغوتی اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا حکومت محرم الحرام میں تمام مسلم کمیونٹی کو برابری کی بنیاد پر تعاون کرنے پر تمام مذہبی رہنما اسکے شکر گزار ہیں۔ اور ہمیشہ کے لئے ایسے ماحول کی تقویت کے لئے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .