۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ دیدار سردار قاعانی با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اعرافی نے ایک پیغام میں سید علی مؤمنی کو ان کے فرزند کی رحلت پر تعزیت عرض پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر "تفرش" کے سابق امام جمعہ محمد مؤمنی کی رحلت کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی مؤمنی حبیب آبادی (دام عزّہ)

انّا للہ وانّا الیہ راجعون

سلام علیکم بما صبرتم

باتقوا عالم دین، جنابعالی کے فرزند بزرگوار حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد مؤمنی (طاب ثراه)کی رحلت پر جنابعالی اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

خداوند عالم انہیں اور ان کے تین شہید بھائیوں کو اولیاء الہی کے ساتھ محشور  فرمائے اور میں جنابعالی کے لیے صبر و شکیبائی اور بہترین اجر و پاداش کی آرزو کرتا ہوں۔

عاش سعیدا و مات سعیدا

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه‌ علمیه قم

25 جولائی 2021ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .