۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے موقع پر تمام محبان محمدﷺ و آل محمدﷺ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم ﷺ نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز عید رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔اپنے ضرورت مند عزیز ا اقرباءکو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .