۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید عمار حکیم - عراق

حوزہ/ عراقی قومی فورسز اتحاد کے سربراہ،سید عمار حکیم نے عراق اور امریکہ کے مابین رواں سال کے آخر تک عراق سے فوجیں واپس بلانے کے معاہدے کی قدردانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی قومی فورسز اتحاد کے سربراہ،سید عمار حکیم نے عراق اور امریکہ کے مابین رواں سال کے آخر تک عراق سے فوجیں واپس بلانے کے معاہدے کی قدردانی کرتے ہوئے اسے ایک کامیاب عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ رواں سال کے آخر تک امریکی فوجیوں کی عراق سے مکمل واپسی اور عراق اور امریکہ کے مابین تربیت ،مشاورت اور انٹلیجنس تعاون کی بحالی سے متعلق معاہدہ عراقی وزیراعظم اور وفد کے لئے ایک کامیاب کارنامہ ہے،کہا کہ یہ کامیابی سیاسی قوتوں کی حمایت سے ملی۔

عراقی قومی فورسز کے اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی،غیر ملکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کی مخالفت کرنے،عراق کے مفادات ، خودمختاری اور پوزیشن کو برقرار رکھنے میں عراقیوں کے اتحاد و وحدت کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .