۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید مختار حسین جعفری

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری نے کہا: جس جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ ملت تشیع عاشورا کو مناتی ہے اسی جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ غدیر کو منانے کی ضرورت ہے کیونکہ غدیر تکمیل دین کا اعلان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید سعید غدیر کی مناسبت سے شب عید ہندوستان کے جموں و کشمیر میں واقع حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام میں ایک جشن سعید کا اہتمام کیا گیا کہ جس سے مدیر حوزہ علمیہ، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری نے اپنے خطاب میں اس بات پر تائید کی کہ جس جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ ملت تشیع عاشورا کو مناتی ہے اسی جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ غدیر کو منانے کی ضرورت ہے کیونکہ غدیر تکمیل دین کا اعلان ہے۔

مولانا موصوف نے فرمایا کہ غدیر کو بھلانے کے سبب ہی مسلمان فرقوں میں تبدیل ہو گئے، اگر غدیر کو فراموش نہ کیا جاتا تو آج عالم اسلام پرچم ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کے زیر سایہ جمع ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دین اعلان ولایت علی (ع) کے ساتھ مکمل ہوا ہے تو اب اگر کسی کو دین لینا ہے تو صرف علی (ع) سے ہی ملے گا۔

مزید کہا کہ دین دشمن طاقتیں جب اس بات کو محسوس کرتی ہیں کہ دین اسلام ان کے وجود کے لیئے خطرہ ہے تو وہ یکجا ہو کر دین مبین اسلام کے مقابلے پر جمع ہو جاتی ہیں اور موجودہ  حالات میں بھی دین دشمن طاقتیں شیطان بزرگ، امریکہ کے پرچم تلے دین مبین اسلام کے مقابلے پر صف آراء ہیں۔

محفل سعید کے بعد علامہ نے طلاب حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں یوم غدیر کے حوالے سے کچھ ضروری نکات پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .