۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں بچوں کو تاریخی حقائق سے آگاہ کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے بغیر اسلام نا مکمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ بہشت مصطفیٰ تعلیم و تربیت کا ایک بہترین ادارہ ہے جو بچوں کی تعلیم و تربیت پر فی سبیل اللہ کام کر رہا ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے اس ادارے کا دورہ کیا اعر پیارے بچوں سے ملاقات کی اور انکو تعلیم و تربیت کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عید غدیر اور عید مباہلہ کا عظمت اور بقا و استحکام اسلام میں ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کامیابیوں میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔قرآن کریم اور فرامین نبوی میں ان اعیاد کا تفصیل سے ذکر موجود ہے۔ آگے ایام محرم آ رہے ہیں جن میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے نے دشمنان اسلام یزید اور یزیدیت کے مکروح چہرے سے نقاب الٹا ہے۔ لذا بچوں کو ان سارے تاریخی حقائق سے آگاہ کیا جائے۔چونکہ اس تاریخ کے بغیر اسلام نا مکمل ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام۔

اس تقریب معروف طلبہ تنظیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (JSO) نے بچوں کے لئے تحائف کا انتظام کیا تھا جسے علامہ عارف واحدی کے دست مبارک سے طلبہ کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

دور حاضر میں بچوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .