۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
گریه بر امام حسین

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں امام حسین علیہ السلام پر اشک بہانے اور مرثیہ پڑھنے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

مَنْ أَنْشَدَ فِی الْحُسَیْنِ ع شِعْراً فَبَکَی وَ أَبْکَی عَشْراً کُتِبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَ مَنْ أَنْشَدَ فِی الْحُسَیْنِ شِعْراً فَبَکَی وَ أَبْکَی خَمْسَةً کُتِبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَ مَنْ أَنْشَدَ فِی الْحُسَیْنِ شِعْراً فَبَکَی وَ أَبْکَی وَاحِداً کُتِبَتْ لَهُمَا الْجَنَّةُ وَ مَنْ ذُکِرَ الْحُسَیْنُ ع عِنْدَهُ فَخَرَجَ مِنْ عَیْنِهِ [عَیْنَیْهِ] مِنَ الدُّمُوعِ مِقْدَارُ جَنَاحِ ذُبَابٍ کَانَ ثَوَابُهُ عَلَی اللَّهِ وَ لَمْ یَرْضَ لَهُ بِدُونِ الْجَنَّة

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو حسین ابن علی علیہ الصلاۃ والسلام کی مصیبت میں شعر پڑھے اور خود روئے اور دس دوسرے افراد کو رُلائے تو بہشت اس پر واجب ہو جاتی ہے اور جو حسین ابن علی علیہ الصلاۃ والسلام کی مصیبت میں شعر پڑھے اور خود روئے اور پانچ دوسرے افراد کو رُلائے تو بہشت اس پر واجب ہو جاتی ہے اور جو حسین ابن علی علیہ الصلاۃ والسلام کی مصیبت میں شعر پڑھے اور خود روئے اور ایک دوسرے افراد کو رُلائے تو بہشت اس پر واجب ہو جاتی ہےاور جو امام حسین علیہ السلام کو یاد کر کے روئے اور اس کی آنکھوں سے میں مکھی کے پر کے برابر آنسو جاری ہوں تو اس کا اجر و ثواب خدا کے پاس ہے اور خدا وند عالم بہشت سے کمتر اجر وثواب عطا نہیں کرتا۔

ثواب الاعمال، صفحه ۱۷۸

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .