۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا تقی عباس رضوی

حوزہ/ کربلا کی جنگ آج بھی جاری ہے بس ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ  ہم تاریخ عاشورہ کے کس باب میں اور کربلا کی کس صف میں کھڑے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا تقی عباس رضوی کلکتوی، نائب صدر اہل بیتؑ فاؤنڈیشن اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اسلام کی عظمت و برتری عاشورہ کی تحریک سے باقی ہے اور عاشورہ کی عظمت حضرت امام حسین علیہ السلام کے کردار سے پیدا ہوتی ہے اور امام حسین علیہ السلام پوری تاریخ بشریت میں ایک منفرد اور کامل ترین شخصیت میں سے  ہیں۔لہذا رسول خدا ﷺ نے فرمایا: امام حسین علیہ السلام  چراغ ہدایت ہیں، ایسا چراغ کہ جس سے ہر  ایک کو ہدایت و سعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام  کشتی نجات ہیں، ایسی کشتی کہ جو حوادث زمانہ کی زد میں آکر غرق نہیں ہوتی بلکہ اپنے مسافر کو مقصد تک پہنچاتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام صاحب خیر و برکت ہیں، آپ کی برکت اور خیر سے ساری بشریت فیض پاتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام  صاحب عزت و افتخار ہیں، آپ کی زندگی سے درس عزت و افتخار حاصل ہوتا ہے۔تو اب ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے کہ :عاشورہ کا واقعہ چند گھنٹوں سے زیادہ کا نہیں تھا .مگر! آج۱۳۸۲ سالوں سے اس پر گفتگو چل رہی ہے یہ ہر سال اور ہر زمانے میں ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہے اس کی جتنی نشر و اشاعت کی جاتی ہے اتنا ہی اس کی تروتازگی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

مزید کہا کہ کربلا کی جنگ آج بھی جاری ہے بس ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہم تاریخ عاشورہ کے کس باب میں اور کربلا کی کس صف میں کھڑے ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .