۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آغا حسن

حوزہ/ جناب گیلانی صاحب مزاحمت کے ایک ستون اور مدبر و مفکر حریت رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقتدر عالم دین بھی تھے مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تحریک حریت کے خانہ محبوس قائد جناب سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ جناب گیلانی صاحب مزاحمت کے ایک ستون اور مدبر و مفکر حریت رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقتدر عالم دین بھی تھے مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالت اسیری میں موصوف کی وفات کشمیری قوم کے لئے ایک بڑا دلخراش سانحہ ہے، موصوف کی ضعیف العمری و ناسازگار صحت کے باوجود حکومت ہند نے جناب گیلانی صاحب کو خانہ محبوس رکھ کر انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .