۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حزب الله لبنان

حوزہ / حزب اللہ لبنان نے آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت کی مناسبت سے جاری کئے گئے تعزیتی بیان میں ان کی رحلت کو عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے اور لکھا ہے کہ اس عظیم مرجع اور فقیہ عالم آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم کی رحلت سے عالم اسلام میں دکھ اور غم و اندوہ پایا جاتا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیہ میں مزید لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی پر برکت عمر دین مبین اسلام، حوزہ علمیہ نجف اشرف کی سربلندی اور دنیائے اسلام کے مسائل حل کرنے میں گزار دی۔

یہ مصیبت عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اس بزرگ عالم دین نے اپنی زندگی میں حق سے دفاع کے لیے انتہائی اہم اور خطرناک اقدامات کئے اور عرصہ دراز تک امت اسلامی پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے مقابلے اور بالخصوص بعثی حکومت کی جانب سے رنج و مصائب جھیلتے رہے۔

حزب اللہ لبنان نے آخر میں اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان عجل اللہ فرجہ الشریف، مراجع عظام تقلید، مرحوم کے خاندان معظم، ان کے فرزندوں، تمام طلّاب، مرحوم کے شاگردوں اور عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کی اور بارگاہ خداوندی میں دعا کی کہ خدا وند عالم انہیں اپنے اجداد پاک کے ساتھ محشور فرمائے اور سب کو صبر عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .