۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجۃ الاسلام ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) نے کبھی کلمہ حق کو پہنچانے اور اہل البیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی- عراقی زندانوں میں بعثیوں کے شکنجوں کو برداشت کیا لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں, وہ ایک فقیہ اور مجاہد تھے, ان کے بہت زیادہ علمی اور فقہی آثار ہیں جو حوزات علمیہ اور دینی مدارس کا ایک انمول ذخیرہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ناظر مہدی محمدی حضرت آیت اللہ العظمی الحکیم کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا متن اس طرح ہے؛

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎

 إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شئ إلى يوم القيامة

 مرجع تقلید جہان تشیع حضرت آیت الله العظمى سيد محمد سعيد الحكيم رحلت کر گئے ہیں، آپ نے نصف صدی سے بھی زائد مکتب اہل البیت علیہم السلام کی خدمت کی اور ہزاروں شاگردوں نے آپ سے تربیت پائی- حضرت آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) نے کبھی کلمہ حق کو پہنچانے اور اہل البیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی- عراقی زندانوں میں بعثیوں کے شکنجوں کو برداشت کیا لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں, وہ ایک فقیہ اور مجاہد تھے, ان کے بہت زیادہ علمی اور فقہی آثار ہیں جو حوزات علمیہ اور دینی مدارس کا ایک انمول ذخیرہ ہیں, حضرت آیت الله العظمی حکیم علم و فقاہت,  جہاد و شہادت اور تقوی کے حاصل عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے اور جہان تشیع و اسلام اور دینی طلاب اور حوزہ علمیہ کے فضلاء کیلئے صبر اور مقاومت کا بہترین نمونہ تھے۔

اس عظیم سانحہ پر ملت کرگل کی جانب سے بالعموم اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اراکین اور علماء کی جانب سے سب سے پہلے امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں بالخصوص اور مرحوم مغفور آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ریاض الحکیم, مراجع عظام, علمائے کرام, ملت تشیع جہان اور ملت عراق کی خدمت میں بالعموم عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ خدا مرحوم کی خدمات کو قبول فرما کر اپنے جد پیامبر اکرم صل الله علیہ واله وسلم و اہل البیت علیہم السلام کے ہمراہ محشور فرمائے. آمین یا رب العالمین 

شریک غم 
ناظر مہدی محمدی
صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .