۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مراجع

حوزہ / مراجع تقلید منجملہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عراقی مراجع تقلید نے  آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغامات اور ٹیلی فون کالز میں اس مرجع تقلید کی علمی اور جہادی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب، حضرات آیات وحید خراسانی، شبیری زنجانی، صافی گلپایگانی، نوری ہمدانی، سبحانی، جوادی آملی، مظاہری، مکارم و عراق کے مراجع تقلید نے اپنے تعزیتی پیغامات اور ٹیلی فون کالز میں آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کے انتقال پرملال پر ان کی علمی اور جہادی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی جس کا متن درج ذیل ہیں:

رہبر انقلاب اسلامی کا آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم محقق مرحوم آیت اللہ آقای الحاج سید محمد سعید حکیم رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر نجف کے عظیم الشان حوزۂ علمیہ (اعلی دینی تعلیمی مرکز)، اس کے مراجع تقلید اور علمائے کرام، عظیم طباطبائي حکیم گھرانے خاص طور پر مرحوم کے فرزندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم، مراجع تقلید میں سے ایک تھے اور فقہ و اصول میں ان کی گرانقدر کتابیں ہیں۔ ان کا انتقال، نجف کے مبارک حوزۂ علمیہ کے لیے ایک علمی نقصان ہے۔ میں مرحوم کے لیے رضوان الہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

4 ستمبر 2021

آیت اللہ العظمی حکیم کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی تعزیت

بسم الله الرحمن الرحیم

انّا لله و انّا الیه راجعون

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد حکیم (قدس سرہٗ) کی رحلت پر آیت اللہ وحید خراسانی نے مرحوم کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم کو ٹیلی فون کر کے ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی اور ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ حکیم کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی تعزیت

حضرت آیت اللہ شبری زنجانی نے مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کی وفات پر ان کے بیٹے حجت‌الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم کے ساتھ ٹیلی فون کال کے ذریعہ افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ حکیم کے عظیم علمی اور عملی مقام کی طرف اشارہ کیا اور اللہ رب العزت سے ان کے علو درجات اور ان کے خانوادہ کے لئے اجر جزیل اور صبر جمیل کی دعا کی۔

آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

آیت اللہ حکیم نے کبھی بھی حق طلبی کو نہیں چھوڑا

آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر جاری کئے گئے  آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ایام عزاء اور حضرت امام علی ابن الحسین علیہ السلام کے روز شہادت کے موقع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حکیم کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ کی طرف سفر کرنا انتہائی دکھ اور غم کا سبب بنا ہے۔

انہوں نے اسلامی تعلیمات کی تالیف اور تدریس کے ساتھ ساتھ اہل بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) ک معارف کو پھیلانے اور دینی علوم کے طلباء کو تعلیم دینے میں حق طلبی کو کبھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے خدا کی راہ میں جہاد اور حزب بعث کی قید و بند کی صعوبتوں کو کئی سالوں تک برداشت کرنے سے حق اور باطل کی حقیقت میں اپنےتقدس کی پائیدار تصویر باقی چھوڑی ہے۔

میں اس عالم ربانی کی رحلت پر حضرت ولی عصر (اروحنا له الفداء)، رہبر انقلاب اسلامی ، مراجع عظام تقلید، حوزات‌ علمیه ‌نجف و قم، خاندان رفیع حکیم، بالخصوص ان کے فرزندان، شاگردان اور مرحوم کے عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں ۔

آیت اللہ حکیم کے علمی اور قلمی آثار ان کے لئے مایۂ جاودانی ہیں۔

حضرت آیت اللہ سبحانی نے عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

انالله و انا الیه راجعون

عالم ربانی، مرجع عالیقدر آیت اللہ سید محمد سعید طباطبائی حکیم (رحمۃ اللہ علیہ) کی وفات کی خبر سے علمی اور اسلامی برادری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور سب کو سوگوار کردیا۔

مرحوم آیت اللہ سعید حکیم نے عراق کے مشکل ترین دور تعلیم و تربیت اور تالیف و تصنیف اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کی حفاظت کی اور اس طرح علم و علماء اسلامی معاشرہ کے کندھوں پر ان کا بڑا حق ہے۔

میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زعماء اور حکیم خاندان بالخصوص ان کے بیٹے حجت الاسلام ریاض حکیم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان سب کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

و السلام علیکم رحمت الله و برکاته

آیت اللہ العظمی صافی کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و اناالیه راجعون

عالم ربّانی فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام حضرت آیت اللہ جناب سید محمد سعید طباطبائی حکیم رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی خبر،افسوس اور دکھ کا باعث بنی۔

مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم علمی ستونوں میں سے تھے اور آپ علماء و دانشوروں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔

 اس جلیل القدر عالم دین کی جانب سے کلمۃ اللہ کی سربلندی،دین مبین کی نصرت،تعظیم شعائر الٰہی،مسجد سہلہ کی نئی عمارت کے قیام میں سر انجام دی جانے والی خدمات اور حضرات معصومین علیہم السلام خاص طور پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں عرض ادب اور اخلاص،مرحوم کی آخرت کا سامان ہیں۔

 حقیر اس عظیم فقدان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواح العالمین له الفدا،علمائے کرام،حوزہ ہائے علمیہ اور مرحوم آیت اللہ العظمی الحاج سید محسن حکیم قدس سرہ کے معزز خاندان اور مرحوم کے بھائیوں اور محترم فرزندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں۔

۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۳ھ

لطف اللہ صافی

حوزہ علمیہ نجف اشرف ایک بزرگ عالم دین اور نامور فقیہ سے محروم ہو گیا

حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر آیت اللہ سید علی سیستانی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انّا لله و انّا الیه راجعون

عالم ربّانی اور فقیہ اہلبیت (علیہم السلام) آیت اللہ سید محمد سعید حکیم (رحمۃ اللہ علیہ) کی غم انگیز رحلت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ ان کی رحلت سے حوزہ علمیہ نجف اشرف ایک بزرگ عالم دین اور نامور فقیہ سے محروم ہو گیا۔

آیت اللہ سید حکیم نے خود کو دین و مذہب کی مدد اور علم اور اہل علم کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے بعد علم کی عظیم میراث چھوڑی ہے کہ جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

ہم اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان (ارواحنا فداه)، حوزات علمیہ، مرحوم کے خاندان بالخصوص ان کے دو بھائیوں، مرحوم کے فرزندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

بارگاہ خداوندی میں ملتمس ہوں کہ انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے اور اپنے اولیاء حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے پاک خاندان کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم کے خاندان اور ان کے عقیدتمندوں کو صبر و سکون عطا فرمائے۔

و لا حول و لا قوة الّا بالله العلی العظیم

۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۳ هجری قمری

علی حسینی سیستانی

آیت اللہ العظمیٰ حکیم کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی تعزیت

آیت اللہ العظمیٰ حکیم کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

مرجع عالیقدر آیة الله العظمی حاج محمد سعید حکیم کی رحلت امت اسلامی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے اور حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ ہم اس عظیم سانحہ پر قرآن و عترت کے تمام پیروکاروں بالخصوص حضرت بقیة الله (أرواح من سواه فداه) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور معزز حکیم خاندان سے تسلیت کے ساتھ ساتھ خداوند متعال سے مرحوم عالیقدر کے درجات میں بلندی کے لئےدعاگو ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ مظاہری کی نجف کے علماء سے تعزیت

آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید محمد سعید طباطبائی حکیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

«إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ راجِعُونَ»

فقیہ عالی مقام حضرت آیت‌الله سیّد محمّدسعید طباطبایی حکیم«قدس‌سرّه‌الشّریف» کے انتقال سے انتہائی افسوس ہوا۔

اس مرجع تقلید کہ جو حوزۀ علمیّۀ مقدّسۀ نجف اشرف«صانها ‌الله عن الحدثان» کا انتقال تمام حوزات علمیہ بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

حضرت بقیة‌الله‌الأعظم«ارواحناله‌الفداء» کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم کے خاندان اور ان کے فرزندان اور بھائیوں اور اسی طرح تمام علماء اور حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اس کے تمام شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور انہیں ان کے آباء و اجداد کے ساتھ محشور کرنے اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کا طلبگار ہوں۔

آیت اللہ حکیم نے قیمتی علمی آثار چھوڑے ہیں

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید طباطبایی الحکیم کی رحلت پر آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام

انا لله و انا الیه راجعون

عالم ربانی اور اصولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید محمد سعید طباطبایی حکیم (طاب ثراہ) کی رحلت مایہ تأسف و تألم ہے۔ انہوں نے نجف کے حوزۀ علمیہ میں عرصہ دراز طلاب اور فضلاء کی تعلیم و تربیت کی اور بہ طور یادگار بیش بہا علمی آثار چھوڑ گئے۔

ہم اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان (ارواحنا فداه)، حوزات علمیہ، مرحوم کے خاندان ، مرحوم کے فرزندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

آیت اللہ حکیم نے اپنی زندگی اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی اشاعت میں گزار دی

نجف اشرف کے مرجع آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض نے آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بسم الرحمن الرحیم

انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ ہمیں فقیہ اہل بیت (علیہم السلام) آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کی وفات کی خبر ملی۔ انہوں نے اپنی مبارک زندگی اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو پھیلانے اور مومنین اور حوزہ علمیہ کی خدمت میں گزار دی۔

ہم اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان (ارواحنا فداه)، حوزات علمیہ، مرحوم کے خاندان ، مرحوم کے فرزندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

ہم خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ مرحوم سعید پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور انہیں اپنے آباؤ اجداد حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے پاکیزہ خاندان کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے رشتہ داروں اور عقیدتمندوں کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔

ولا حول و لا قوة الّا بالله العلی العظیم

آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ دین اسلام کی خدمت کے لئے جدوجہد کی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم (قدّس سرّہ) کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔

 انہوں نے اس بیانیے میں لکھا ہے کہ" آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جدامجدحضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت (علیہم السلام) کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: آیت اللہ حکیم (قدّس سرّہ) نے نصف صدی سے زائد عرصہ اپنے جد کے دین کی خدمت اور اپنے دادا امیرا المومنین (علیہ السلام) کے حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے۔

انہوں نے کہا: میں اس مصیبت پر حضرت ولی اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، مرحوم کے خاندان اور علمائے کرام اور مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

خدا وندسبحان کی وسیع رحمتیں ان کے شامل حال ہوں۔ کیونکہ وہ سننے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔

لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .