۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 372199
10 ستمبر 2021 - 00:22
خطیب اعظم بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی، سیکریٹری تنظیم المکاتب نے مومنین سے خطیب اعظم بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ کی دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی، سیکریٹری تنظیم المکاتب نے مومنین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے مربی سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ میری بڑی ممانی عابدہ۔زاہدہ۔زائرہ حاجیہ۔سادگی کا پیکر۔عزادار و ماتمدار کی طبیعت کافی ناساز ہے۔ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔خون چڑھا ہے۔جس کا شرف اُنکے ایک پوتے کو ملا ہے۔

اگرچہ آپ ایک خاتون خانہ ہیں لیکن تحریک دینداری اور قیام تنظیم المکاتب میں خطیب اعظم کی ہمراہی آپ کا نمایاں کردار ہے۔ جہاں آپ میری مہربان ممانی ہیں  وہیں خاندان کی بزرگ بھی ہیں۔ 

مالک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ممانی جان کو صحت کاملہ، شفائے عاجلہ اور طول عمر عطا فرمائے۔ 

علمائے اعلام، دانشوران ذی الاحترام، مومنین کرام، اعزہ و اقارب، وابستگان ادارہ اور فرزندان تنظیم سے دعائے صحت کی گذارش ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ahsan Khan IN 08:53 - 2021/09/10
    0 0
    Azamgarh