۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور تربیت کا انتہائی اہم کردار ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس سے مولانا سیف علی ڈومکی زوار دلدار حسین گولاٹو سید غلام شبیر نقوی انجینئر عید محمد ڈومکی مولانا حسن رضا غدیری انجینئر اکبر علی لاشاری مولانا ارشاد علی سولنگی وسیم لطیف مہر نثار احمد ابڑو مولانا منور حسین سولنگی وزیر علی مشہدی سید ثاقب علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ خاتم النبیین کے پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور تربیت کا انتہائی اہم کردار ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف مقامات پر مجالس عزا اور عزاداری کے پروگرامز منعقد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط ادارے ہی قوم کی مضبوطی کا سبب ہیں۔ اس لئے ہم ادارہ سازی پر توجہ دے رہے ہیں۔ یہ ادارے قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دینی اور عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .