۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا شیخ مظاہر حسین محمدی

حوزہ/ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین نجم الواعظین مولاناشیخ ابن علی واعظ شائق ؔہندوستان میں قوم کے متعدد چھوٹے بڑے دینی مدرسوں اور قومی اداروں سے جڑے ہوئے با کمال عالم دین و ماہر تعلیم  اور کامیاب واعظ تھے۔ان کا انتقال زبردست علمی و مذہبی خسارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور ،ضلع اعظم گڑھ(اترپردیش ) ہندوستان/ مرحوم حجۃ السلام والمسلمین نجم الواعظین مولاناشیخ ابن علی واعظ شائق ؔ اپنے گونا گوں صفات و کمالات و خصوصیات کے اعتبار سے منفرد و ممتاز شخصیت کے مالک تھے۔ہندوستان میں جتنے حوزات علمیہ و مدارس دینیہ میں آپ نے بحیثیت پرنسپل و مدیر شاندار خدمات انجام دی ہیں شاید اس کا کوئی جواب نہ ہو ۔ آپ نے بلحاظ شفیق و مہربان معلم و مربی جتنے ذی علم و با صلاحیت شاگرد پیدا کئے شاید اس کی کوئی مثال نہ ہو۔تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ آپ نے محراب و منبر کی خدمات بھی بخیر و خوبی انجام دیں۔ان تمام تر مصر وفیات و مشغولیات کے باوجود تصنیف و تالیف و تراجم کے کام بھی کافی مقدار میں اور بطریق احسن انجام دئے۔مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین نجم الواعظین مولاناشیخ ابن علی واعظ شائق ؔہندوستان میں قوم کے متعدد چھوٹے بڑے دینی مدرسوں اور قومی اداروں سے جڑے ہوئے با کمال عالم دین و ماہر تعلیم  اور کامیاب واعظ تھے۔ان کا انتقال زبردست علمی و مذہبی خسارہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ مظاھر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے مرحوم نجم الواعظین مولانا شیخ ابن علی واعظ شائقؔ کی یاد میں مدرسہ باب العلم مبارکپور میں طلباء و اساتذہ کی جانب سے منعقد جلسہ ٔ تعزیت میں خطاب کے دوران کیا۔

مولانا نے مزید فرمایا کہ ہم مدرسہ باب العلم مبارکپور کے طلباء و اساتذہ و اراکین کی جانب سے  ان مختصر الفاظ کے ساتھ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں ۔نیز جملہ لواحقین و متعلقین و علماء و طلباء و مومنین کرام و مراجع عظام بالخصوص حضرت حجت العصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر مدرسہ کے طلباء و اساتذہ موجود رہے۔فقط

تبصرہ ارسال

You are replying to: .