۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر / جلسه ائمه جماعات پردیسان با موضوع انتخابات با حضور آیت الله عبدالکریم فرحانی نماینده مردم استان خوزستان در مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/مجلس خبرگان رہبری کے رکن، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحانی نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ رہبر انقلاب اسلامی کے نقطۂ نظر سے،مکتبِ امام خمینی(رح)،ایک انسان ساز مکتب ہے جو انسانوں کی ولایت کے نقطۂ نظر سے تربیت کرتا ہے،کہاکہ رہبر انقلاب کے نقطۂ نظر سے،انسان کو ولایت کا ماننے والا ہونا چاہئے تاکہ فکر پیدا کی جائے اور وہ فکر انسان کو علم اور ٹیکنالوجی کے انتظام کی طرف لے جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالکریم فرحانی نے کل،اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہوں کی نویں نشست سے ثقافتی ڈائریکٹرز کا امام خمینی(رح)اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار سےآگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے علمی معاشرے اور مختلف ثقافتی شعبوں سے وابستہ افراد کو انقلاب اسلامی کے قائدین کے فکری نظام سے پوری طرح واقف ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای،دین اسلام پر مبنی ایک اسلامی معاشرے اور تہذیب کے حصول کے اہداف کے لئے ایک جامع فکری نظام کے حامل ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحانی نے نشاندہی کی کہ رہبر انقلاب، امام خمینی(رح)کے شاگردوں میں سے ہیں لہٰذا رہبر انقلاب جامع اور درست طریقے سے بانیِ انقلابِ اسلامی کے نظریات کا نظام ہمارے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مختلف ادوار میں رہبر انقلاب کے بیانات کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے قیادت کے 30 سال سے زائد عرصے کے دوران مکمل طور پر مربوط اور غیر متضاد تقریریں کی ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے بیان کیا کہ رہبر انقلاب کی تعبیر کے مطابق،امام خمینی(رح)کے پاس تبدیلی کا ایک جامع نظریہ موجود تھا۔

انہوں نے امام خمینی(رح)کی علمی روش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امام راحل کا علمی طریقۂ کار فقہِ جواہری تھا کہ جس کی شیعہ فقہ میں ایک اہم حیثیت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحانی نے بیان کیا کہ رہبر انقلاب،امام راحل کی قیادت کا تسلسل ہے، آپ نے بھی مختلف ابواب میں نئے اور دقیق موضوعات کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے نقطۂ نظر سے مکتبِ امام خمینی(رح)،ایک انسان ساز مکتب ہے جو انسانوں کی ولایت کے نقطۂ نظر سے تربیت کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ دنیا میں رائج نظام کی بنیادوں میں تبدیلی لانا،رہبرانقلاب کے نقطۂ نظر سے امام راحل(رح)کے اہم کاموں میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم امام خمینی(رح)کی شخصیت اور فکر میں تحریف ہونے سے روکیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحانی نے کہا کہ امام خمینی(رح)، حوزہ علمیہ نجف میں محقق نائینی کے شاگردوں کے بالمقابل فقہِ نظام کو ولایت فقیہ پر توجہ کے ساتھ بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے انتخاب کے حوالے سے امام راحل کی منطق اور دلائل کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے علامہ طباطبائی کو امام خمینی(رح)کے مستقل ساتھی کے طور پر ذکر کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ علامہ طباطبائی کے بارے میں رہبر انقلاب کا نظریہ ہے اور ان کا فکری نظام بھی مرحوم امام(رح)کے فکری نظام سے ہم آہنگ تھا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کا فکری نظام امام خمینی(رح)اور علامہ طباطبائی کے نظریات سے ماخوذ ہے۔

درس خارج کے استاد نے کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کونسا انسان رہبر انقلاب کے مدنظر ہے، جو اسلامی معاشرے کی بلندی کے لئے موزوں ہو۔

انہوں نے اسلامی تہذیب کے عمل میں رہبر انقلاب کے عمومی افکار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے نقطۂ نظر سے،انسان کو ولایت کا ماننے والا ہونا چاہئے تاکہ فکر پیدا کی جائے اور وہ فکر انسان کو علم اور ٹیکنالوجی کی طرف لے جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .