۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل

حوزہ/ تمام عہدیداران جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل سے دارہ اور خطے کے حق میں ترقی اور فعالیت کے ساتھ خوشحالی، خوشنودی، ذہنی جسمانی اور روحانی بالیدگی کیلئے کام کرنے کی امید کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے نو منتخب صدر اور علماء کونسل کے اراکین کے حلف برداری کے سلسلے میں کانفرس حال احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں منعقدہ تقریب میں الیکشن اتھارٹی برائے انتخابات جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ اور سابقہ کمشنر سیکرٹری کاچو اسفندیار خان فریدون نے جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کے دوبارہ اور مسلسل دو دفع صدر منتخب ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی،نو منتخب نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفید، دوبارہ منتخب ہوئے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی اور ضلع کے مختلف علاقوں سے منتخب ہوئے اراکین جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم حسینی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی مبلغی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد نجفی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبدالله منوری، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن منتظری اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی کو اپنے عہدوں اور رازداری کا حلف دلایا۔

تصویری جھلکیاں: جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نو منتخب صدر اور اراکین کی تقریب حلف برداری

پروگرام کا آغاز آخوند محمد مسلم نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان جن میں حاجی حسن خان, حاجی فدا حسین اور حاجی گزار حسین چنگراہ کے علاوہ الیکشن افسران جن حاجی صادق آخوند اور حاجی گلزار حسین وزیر بھی موجود تھے، اس موقع پر سابقہ مرکزی ائمہ جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ محمد حسین مفید، حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ غلام حسن واعظی، سابقہ ممبر پارلیمنٹ حاجی حسن خان اور سابقہ اراکین جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن میں سابقہ نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین, حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین محمدی اور حجت الاسلام شیخ علی نقی شامل ہیں, اس موقع پر علماء, مومنین کے علاوہ جوانان اثنا عشریہ کے رضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے حلف برادری کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی تھی۔

جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے انتخابات میں بطور ریٹرنینگ آفسر تعینات رہے سابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی حسن خان نے اپنے خطاب میں شیخ ناظر مہدی محمدی کے پچھلے پانچ سالوں میں کی گئی کچھ فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پچھلے کئی سالوں میں نہیں ہوا وہ شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت میں پچھلے صرف 3 سال میں ہوا ہے جس بنا پر شیخ ناظر مہدی محمدی بھاری اکثریت سے پھر جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کا صدر منتخب ہوا, انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخ ناظر مہدی اور ان کی پوری ٹیم آنے والے پانچ سالوں میں پھر سے جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ماتحت آنے والی تمام شعبوں کی ہمہ گیر ترقی اور فعالیت کیلئے دن رات محنت کرینگے۔

الیکشن اتھارٹی اور سابقہ کمشنر سیکرٹری کاچو اسفندیار خان فریدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر اور اراکین نے ہم سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کو اس الیکشن کو شاف و شفاف طریقے سے انعقاد کرنے کیلئے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی تھی اور الله تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس میں ہم کچھ حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ جو ذمہ داری جمعیة العلماء اثنا عشریہ نے ہمیں سونپی ہم نے اس کو شاید ٹھیک طرح اور صحیح طریقے سے نبھائی, کاچو اسفندیار خان نے نو منتخب صدر اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تقریب حلف برداری کے بعد آپ سب عہدیدار جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ترقی اور فعالیت کیلئے مسؤل اور ذمہ دار ہو گئے ہیں، کاچو اسفندیار خان نے صدر جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ، نائب صدر، جنرل سکیرٹری اور تمام نو منتخب اراکین کو اپنے اور اپنی پوری ٹیم کہ جنہوں نے اس الیکشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے سب کے طرف سے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ صدر صاحب اور اراکین نہ صرف اس ادارے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے بلکہ اس ادارے کے ذریعے اس پوری ملت کرگل کی خوشحالی، خوشنودی، ذہنی جسمانی اور روحانی بالیدگی کیلئے کام کرے گی، یہ ہمیں امید بھی ہے اور ہماری خواہش بھی ہے اور ہم چاہتے ہے کہ آپ سب کامیاب ہو جس طرح شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت میں پچھلے پانچ سالوں میں جو ترقی اس ادارے نے کی ہے اس سے بھی ذیادہ ترقی آنے والے سالوں میں کریں گے۔

صدر جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے تقریب حلف برداری کے پروگرام کے احسن طریقے سے انعقاد پر کاچو اسفندیار خان, کاچو حسن خان, حاجی حسن خان سابقہ ممبر پارلیمنٹ، حاجی گلزار حسین چنگراہ, اراکین جمعیة العلماء قدیم و جدید اور جوانان اثنا عشریہ کا جمعیة العلماء اثنا عشریہ کے طرف سے شکریہ ادا کیا سابقہ اراکین جن میں نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین محمدی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری اور حجۃ الاسلام شیخ علی نقی منجی اور حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین فاضلی کہ پچھلے پانچ سالوں میں جتنے بھی فعالیت ہوئی ہے ان میں ان ممبران کا اہم رول رہا ہے جس کیلئے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مرکزی ائمہ جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مفید اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی کا بھی پچھلے کئی سالوں سے اس ذمہ داری کو بھر پور صلاحیت کے ساتھ انجام دینے پر شکریہ ادا کیا اور ایک اہم اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام اراکین کی رائے سے یہ بزرگ علماء اور سابقہ ائمہ جمعہ اب بطور متولی جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .