۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
گلگت میں یوم حضرت زینب (س)

حوزہ/ پروگرام سے خانم نور جہاں فارغ التحصیل قُم ال مقدس نے کہا کے عصر حاضر میں ہمارا دشمن سب سے خطرناک (موبائل) ہتھیار سے ہمارے بچوں کے دل و دماغ پر قابض ہو چکا ہے اور وہ ہتھیار ہم خود اپنے بچوں کو فراہم کرتے ہیں ہیں باقی کام ہمارا دشمن بڑی خاموشی سے مکمل کرتا ہے اس کے اندر موجود مختلف اپلیکیشن فحاشی اور گمراہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت کی سرزمیں پر یوم زینب سلام اللہ علیہا پہلی دفعہ مجلس کے پلیٹ فارم سے "اولاد کی بہترین پرورش عصر حاضر میں ماوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے" کے عنوان سے بڑے ہی عقیدت و اور احترام سے منایا گیا۔

پروگرام کا آغاز زیارت عاشورہ سے کیا گیا بعدہ آغا سید راحت الحسینی نے اپنے خطاب میں شوشل میڈیا وار کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کے معاشرہ بہت تیزی سے تبدیلی کی طرف گامزن ہے اسی تیز رفتاری سے ہمیں اپنے بچوں پر نگاہ رکھنی ہو گی۔ آغا راحت نے خصوصی طور پر بچیوں کو حجاب کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی معاشرے کی بچی حجاب میں ہی باوقار نظر آتی ہے، انہوں نے ماوں کو معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کے آج کا نوجوان بہت ذیادہ جذباتی اور جلد باز ہو گیا ہے اس کی وجہ شوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رجحان ہے اپنے بچوں کو مثبت تبدیلیوں کی طرف لانے میں مائیں بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پروگرام سے خانم نور جہاں فارغ التحصیل قُم ال مقدس خانم نور جہاں نے بھی خطاب فرمایا انہوں نے گلگت کی سرزمین پر یوم زینب کا آغاز کرنے پر مجلس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کے عصر حاضر میں ہمارا دشمن سب سے خطرناک (موبائل) ہتھیار سے ہمارے بچوں کے دل و دماغ پر قابض ہو چکا ہے اور وہ ہتھیار ہم خود اپنے بچوں کو فراہم کرتے ہیں ہیں باقی کام ہمارا دشمن بڑی خاموشی سے مکمل کرتا ہے اس کے اندر موجود مختلف اپلیکیشن فحاشی اور گمراہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہمیں اپنے بچوں کو سیکھانا ہو گا کے اس ہتھیار کو ہم مثبت طور پر استعمال کر کے دشمن کے ہی خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلیمین شعبہ جوان کی مرکزی سیکٹرٹری محترمہ سائرہ ابراہیم نے شریک خواہران و یوتھ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کے انشاااللہ پورے گلگت کے محلوں میں نوجوان لڑکیاں اپنا کردار زینبی نبھاتے ہوئے اپنے محلوں میں یوتھ کمیٹیاں تشکیل دیں گی اور تمام ایام بھرپور طریقے سے منا کر دشمن کے ارادوں کو زمیں بوس کریں گی۔ انہوں نے کہا کے نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے اور ہم اسے کسی صورت دشمن کی سازشوں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے اس سلسلے میں مجلس وحدت ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہر سطح پر نوجوانوں کے لئے صحت افشا سردیوں کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کے نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہیں ہمیں ان کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔ آج کا نوجوان شدید ذہنی قرب میں مبتلا ہے ہمیں اس کو ملکر اس اذیت سے نکالنا ہو گا تاکے آئے دن بڑھتی خود کشی کو کنڑول کیا جا سکے۔

پروگرام میں لیکچرار ایلیمنٹری کالج مس حسنہ گورنمنٹ ٹیچرز معلمات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی پروگرام سے ایتام پروجیکٹ گلگت کے سیکٹرٹری جنرل شیخ آغا طاہری نے بھی خطاب فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .