۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حوزه انقلابی

حوزہ / صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرپرست جناب حجت‌الاسلام مرتضی عرب خالص نے کہا: "تقویٰ ، علم اور اپنے زمانے سے آگاہی حوزہ انقلابی کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، 1375 شمسی (1996ء) میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کی منظوری سے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران کا قیام عمل میں آیا اور اس کے بعد سے اب تک اس کے بے شمار اثرات و ثمرات کو بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلہ میں ہم نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرپرست جناب حجت‌الاسلام مرتضی عرب خالص کا انٹرویو لیا جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

براہ کرم اپنا تعارف کراتے ہوئے  اپنے سوابق علمی اور حوزہ علمیہ میں فعالیت کے آغاز اور صوبہ کی حوزوی سرپرستی کی ذمہ داری قبول کرنے کے اہداف وغیرہ کے بارے میں بتائیں۔

میرا نام "مرتضی عرب خالص" ہے۔ 1374 شمسی (1995ء) میں گریجوئیشن کے بعد  میں حوزہ علمیہ میں داخل ہوا۔ اورسال 1379 شمسی میں اعلی دینی تعلیم کیلئے حوزہ علمیہ قم گیا اور 1383 شمسی میں نے حضرات آیات مکارم شیرازی و جعفر سبحانی کے دروس خارج میں شرکت کی اور ساتھ ساتھ "مرکز تخصصی تاریخ اسلام و تخصصی امامت" (اسلامی تاریخ اور امامت کے موضوع پر قائم خصوصی مرکز) میں بھی تعلیم جاری رکھی اور چھ سال تک درس خارج فقه و اصول میں شرکت کی۔

سال 1389 شمسی (2010ء) میں نے تبلیغ اور اپنے کام کے آغاز کے لئے شہر زاہدان آیااور اسی سال کے آخر میں حوزہ علمیہ خواہران سیستان و بلوچستان کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ اس دوران حوزوی امور کے علاوہ میں حوزہ اور یونیورسٹی میں تدریس اور تبلیغ دین مبین اسلام میں بھی مصروف ہوں۔

آپ کی نظر میں ایک کامیاب ڈائریکٹر کی خصوصیات کیا ہیں اور بنیادی کامیابی کی کنجی کیا ہے؟

- مینجمنٹ اور انتظامی امور ایک فن اورعلم ہے ایک کامیاب مینیجر وہی ہوتا ہے جو علم اور ہنر دونوں کو آپس میں ربط دے کر رکھتا ہے اور اپنے اہداف کے حصول کیلئے سعی و کوشش کرتا ہے۔

- موقعیت اور فرصتوں سے استفادہ کریں بلکہ اہداف کے حصول کے لیے مواقع پیدا کریں۔

خواتین کے انتظامی عمل کو درپیش چیلنجز کی وضاحت کریں

خواتین کے حالات اور تقاضوں کے مطابق ان کی اپنی محدودیتیں اور مسائل ہیں۔ تاہم خواتین کا پہلا فریضہ ایک اچھی ماں اور زوجہ ہونا ہے  لہذا ان کی اپنی مخصوص شرائط ہیں۔

- اسی طرح بعض صوبوں کی مخصوص شرائط اور حالات و آبادی کے اپنے تقاضے ہیں۔

آج حوزہ علمیہ خواہران کا سب سے اہم فریضہ کیا ہے؟

حوزہ علمیہ انبیاء اور معصومین (علیہم السلام) کے راستے کا استمرار ہے اور آج حوزہ علمیہ منجملہ حوزہ علمیہ خواہران اسی راستے پر چلنے کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔

جناب حجت‌الاسلام مرتضی عرب خالص نے اپنے بیانات میں حوزہ انقلابی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اپنے زمانے سے آگاہی، مقام معظم رہبری کے فرامین کی اطاعت، علمی اور تخصصی میدانوں میں موجودگی، معاشرے کے مسائل کی شناخت اور ان کے راہ حل کی تلاش اور علم و تقوی ایک حوزہ انقلابی کی خصوصیات میں سے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .