۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ آیۃ اللہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت پر کچھ بولنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔  آپ نے مختلف عناوین پر تقریریں کی، دروس کہے اور کتابیں لکھیں جو آپ کے باقیات الصالحات کے ساتھ ساتھ نسل حاضر و آئندہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ تنظیم المکاتب لکھنؤ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا صفی حیدر زیدی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت ‏پیش کی ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ ہمارے عظیم عالم، عارف، فقیہ، مفسر، مورخ، متکلم، فیلسوف، استاد اخلاق آیۃ اللہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ نے اس دار فانی سے کوچ کیا۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون

آیۃ اللہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت پر کچھ بولنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔  آپ نے مختلف عناوین پر تقریریں کی، دروس کہے اور کتابیں لکھیں جو آپ کے باقیات الصالحات کے ساتھ ساتھ نسل حاضر و آئندہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ 

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: العالِمُ بِزَمانِهِ لا تَهجُمُ عَلَیهِ اللَّوابِس۔ یعنی جسے زمانے کا علم ہوتا ہے اور اس کے تقاضوں کو جانتا ہے وہ کبھی شبہات کا شکار نہیں ہوتا۔ " مرحوم آیۃ اللہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ دور حاضر میں اس حدیث شریف کے ایک مصداق تھے، آپ کی شخصیت اور کردار ہمارے مدعا کی دلیل ہے۔ آپ کی رحلت عظیم دینی، مذہبی، علمی، تعلیمی اور قومی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ 

اللہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے، اعلیٰ علیین میں بلند درجات کرامت فرمائے۔ 

اپنے مولا و آقا حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف ، رہبر عظیم الشان آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ الوارف، مراجع کرام، علمائے اعلام، پسماندگان، وابستگان، شاگردان، عقیدتمندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ 
سوگوار
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .