۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید غافر رضوی

حوزہ/ ایک عالم کی موت ایسا خلا پیدا کردیتی ہے جس کوکوئی چیز پُر نہیں کر سکتی۔ آج ایک اور چراغِ علم گل ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ شیخ حسن زادو آملی کی وفات کے موقع پر حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلک چھولسی نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا جس کا مفہوم کُچھ اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

راہِ مسلک توحید، عارف باللہ، متقی، عابد شب زندہ دار، زاہد، عالم باعمل، حامی ولایت آیت اللہ شیخ حسن زادو آملی کی وفات حسرت آیات نے دنیائے تشیع کو ایک بار پھر غم و اندوہ کے سمندر میں غرق کر دیا، یہ ایسا ناسور ہے جس کا اندمال دنیا کے کسی مرہم سے ممکن نہیں کیونکہ ایک عالم کی موت ایسا خلا پیدا کردیتی ہے جس کوکوئی چیز پُر نہیں کر سکتی۔ آج ایک اور چراغِ علم گل ہو گیا لہٰذا اس دردناک اور کربناک موقع پر امام زمانہ عج، آیات عظام اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوندعالم سے دعا گو ہوں کہ پروردگار! مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرما، ان کی روح کو شاد فرما اور ان کے تمام پسماندگان منجملہ شیعیان حیدر کرار کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین بحق طاہا و یاسین۔ 

شریک غم: سید غافر رضوی فلک چھولسی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .