۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید محمد کوثر علی جعفری

حوزہ/ عارف سالک،شاعر و ادیب متبحر،جناب حسن بن عبداللہ طبرى آملى کے انتقال سے عالم تشیع خاص کر حوزہ علمیہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی تلافی ہر گز ممکن نہیں۔

حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر علی جعفری سرپرست انجمن پیروان ولایت جموں نے علامہ حضرت آیت اللہ حسن زاده آملى کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

استاد علامہ حضرت آیت اللہ حسن زاده آملى ماہر علوم عقلیه و نقلیه، صاحب علم و عمل، شاخص عظیم تحقیق و تفکیر، حِبر فاخر و بحر زاخر، عَلَم علم و عمل، عالم به ریاضیات عالیه از جمله  هیئت و حساب و هندسه، عالم به علوم غریبه ،متحقق به حقائق الهیه و اسرار سبحانیه، مفسّر تفسیر انفسى قرآن فرقان،معلم اخلاق و عرفان،فقیہ زمان،
فیلسوف دوراں،حکیم متاله،عارف سالک،شاعر و ادیب متبحر،جناب حسن بن عبدالله طبرى آملى کے انتقال سے عالم تشیع خاص کر حوزہ علمیہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی تلافی ہر گز ممکن نہیں۔اس مصیبت میں سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور اس کے بعد رھبر معظم ،دیگر مراجع تقلید اور اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں ۔
رب کائنات کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ سب کی عاقبت بخیر فرمائے۔
احقر العباد 
حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر علی جعفری ۔
سرپرست انجمن پیروان ولایت جموں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .