۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے شہید فاؤنڈیشن اور ایثار گروں کے امور کے ادارے کے سربراہ کی اس درخواست کو منظوری دے دی ہے کہ ایذہ نامی علاقے کے جاں نثار اور فداکار نوجوان علی لندی کو شہید کی حیثیت دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے شہید فاؤنڈیشن اور ایثار گروں کے امور کے ادارے کے سربراہ کی اس درخواست کو منظوری دے دی ہے کہ ایذہ نامی علاقے کے جاں نثار اور فداکار نوجوان علی لندی کو شہید کی حیثیت دی جائے۔

شہدا اور ایثار گروں کے امور کے ادارے کے سربراہ قاضی زادہ ہاشمی نے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو لکھے گئے ایک خط میں علی لندی کی فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جو دو سن رسیدہ خواتین کی جان بچانے کے لیے بے نظیر ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ میں کود گيا تھا اور بری طرح جل جانے کے سبب جمعے کو اس کا انتقال ہو گيا، درخواست کی تھی کہ اس غیور نوجوان کو شہید کا درجہ عطا کیا جائے، جسے آيۃ اللہ خامنہ ای نے منظور کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ پندرہ سالہ بہادر اور شجاع علی لندی، جو آتش زدگي کے ایک واقعے میں پھنسی اپنی دو سن رسیدہ پڑوسی خواتین کو بچانے کے لیے آگ میں کود گيا تھا، جمعے کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .