۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامه حسن زاده آملی

حوزہ/ مجلس علمائے امامیہ کشمیر اس عظیم سانحہ پر پوری امت مسلمہ،پیروان اہلبیت علیہم السلام،حوزات علمیہ قم و نجف،علمائے اعلام خصوصاً قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر کا آیت اللہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

اناللہ وانا الیہ راجعون
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

حوزہ علمیہ قم کے عظیم ستون،علوم محمد و آل محمد علیھم السلام کے بے مثال مروج،مختلف اسلامی اور انسانی علوم و فنون میں ید طولی رکھنے والے بےنظیر مفکر،سینکڑوں محققین،فقہاء و مجتہدین اور علما و عرفا کے شفیق مربی و معلم ، اپنے قلم کے ذریعہ سینکڑوں کتب و مقالات تحریر کرنے اور تشنگان علم کی پیاس بجھانے والے ادیب و مصنف۔۔انقلاب اسلامی،نظام ولایت فقیہ،امام خمینی و امام خامنہ ای کے فداکار حامی و ناصر حضرت آیت اللہ حسن زادہ آملی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔۔۔۔۔۔
مجلس علمائے امامیہ کشمیر اس عظیم سانحہ پر پوری امت مسلمہ،پیروان اہلبیت علیہم السلام،حوزات علمیہ قم و نجف،علمائے اعلام خصوصاً قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں اس فقیہ و عارف باللہ کے لیے بلند درجات کی خواستگار ہے۔

مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .