۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا تلمیذ

حوزہ/ مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی طاب ثراہ بانی تنظیم اور ادارہ تنظیم المکاتب کے مخلص اور حامی تھے اور امریکہ میں تحریک دینداری کے نقیب تھے۔ میرے  انتہائی شفیق  دوست کی طرح بے تکلّف بزرگ  تھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی طاب ثراہ کی رحلت پر سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی۔
 ایک اور عالم با عمل نے دار بقا کو کوچ کیا۔
علمی گلشن کا ایک درخت ثمر بار اور گرا۔
تنہائی اور بڑھی۔ایک انتہائی شفیق اور مہربان بزرگ سے  محرومی نصیب بنی۔

محقق، مولف، مترجم، خطیب، استاد، مربی، صاحب اخلاق حسنہ، انکساری اور سادگی کا پیکر، شیدائے اہل بیت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید تلمیذ حسنین صاحب قبلہ عشروی نے نیو جرسی میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ 

انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی طاب ثراہ بانی تنظیم اور ادارہ تنظیم المکاتب کے مخلص اور حامی تھے اور امریکہ میں تحریک دینداری کے نقیب تھے۔ میرے  انتہائی شفیق  دوست کی طرح بے تکلّف بزرگ  تھے۔ 

اللہ  اُن کے خانوادہ  کو اور ہم سب کو صبر دے۔ ان کو جنت عدن میں اپنی رضا و رضوان سے نوازے۔

دل شکستہ۔
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .