۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا محمد جان حیدری

حوزہ/ کربلا کا تزکرہ اور عزاداری امام حسین علیہ السلام بھی میرٹ کی بحالی کےلئے ہمارا امتحان ہے اور عالمی کربلا کے مقدمہ ہے۔جب بارھویں امام کا ظہور ہوگا تو عالمی یزیدت کا خاتمہ ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین شھید فخرالدین یونٹ علی پور کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تربیت حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ غدیر کی پائمالی کے نتیجہ میں کربلا بپا ہوا،کربلا میرٹ کی بحالی کےلئے اعلان جنگ ہے جب امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ اسلام کا حکومتی سسٹم، دینی ثقافتی سسٹم یزیدیت کے ہاتھوں اسیر ہواہے تو اس سسٹم کو یزیدیت سے نجات دلانے کےلئے کربلا بپا کیااور اپنا سب کچھ دیکر اسلام کو زندہ کیا۔کربلا کا تزکرہ اور عزاداری امام حسین علیہ السلام بھی میرٹ کی بحالی کےلئے ہمارا امتحان ہے اور عالمی کربلا کے مقدمہ ہے۔جب بارھویں امام کا ظہور ہوگا تو عالمی یزیدت کا خاتمہ ہوگا۔اسلام مخالفت تمام نظاموں کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی نظام میں یہ قدرت نہیں کہ وہ انسانیت کے مستقبل کی تعین کرسکے۔سیکولرزم ،کمیونیز،سوشیلزم، سمیت تمام سسٹمز اپنا تجربہ کرکے ناکام ہوئے ہیں روس کی حکومت،چین کی حکومت اور عرصہ دراز سے امریکی ناکام پالیسیاں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ان نظاموں میں انسانیت کی مستقبل کےلئے کوئی پلان نہیں لہذا ہمیں عالمگیر نظام عدل کے قیام کےلئے حجت کبریا کے ظہور کےلئے زمینہ سازی کی ضرورت ہے تاکہ بشریت کو ظلم واستبداد سے نجات دلاسکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .