۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مشہد؛ زائرین اب امام رضا (ع) کے روضے کو مس بھی کرسکتے ہیں

حوزہ/ زائرین ضریح مقدس کو چھو بھی سکتے ہیں اور دور سے عقیدت کے ساتھ اسکا بوسہ بھی لے سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام رضائے غریب کا روضہ اب مکمل طور سے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے روضہ مقدس کو مکمل طور سے بند کرنا پڑا تھا۔

25مئی2020 میں کورونا کا زور کم ہونے کے بعد امام رضائے غریب کے روضہ مقدس کو کھولا گیا تھا لیکن زائرین کو روضے کو چومنے اور ہاتھ سے چھونے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اب زائرین ضریح مقدس کو چھو بھی سکتے ہیں اور دور سے عقیدت کے ساتھ اسکا بوسہ بھی لے سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ زائرین کو روضہ کی زیارت کے لئے اندر داخل ہوتے وقت کورونا ضابطوں کی پاسداری کرنا لازمی ہوگا۔ روضے مقدس کے اندرونی حصے کو وقتن فوقتن سینٹائز کیا جاتا ہے۔ضریح اقدس کو چومنے کی اجازت ملنے سے عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .