۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
قم المقدسہ میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر جلوس عزاء

حوزہ/ مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی المناک شہادت کے حوالے سے اھل بیت اطہار علیہم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا کہ جو حسینہ امام صادق علیہ السلام قم سے برآمد ہوا اور اپنے معین راستہ سے ہوتا ہوا حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں پر اس ماتمی جلوس کا اختتام نوحہ اور ماتم داری پہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر قم المقدسہ میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء  و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

قم المقدسہ میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر جلوس عزاء

مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی المناک شہادت کی مناسبت سے اھل بیت اطہار علیہم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا کہ جو حسینہ امام صادق علیہ السلام قم سے برآمد ہوا اور اپنے معین راستہ سے ہوتا ہوا حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں پر اس ماتمی جلوس کا اختتام نوحہ اور ماتم داری سے ہوا۔

قم المقدسہ میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر جلوس عزاء

اس المناک موقع پر جلوس عزاء میں شبیہ تابوت امام حسن عسکری علیہ السلام لیکر عزادار اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم لیے ہوئے محو غم اور پر نم آنکھوں کے ساتھ نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے تھے۔ جلوس میں کثیر تعداد میں علماء و طلاب شریک تھے۔ جلوس کا آغاز مجلس عزاء سے ہوا جسے خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مراد رضا رضوی نے کیا۔

قم المقدسہ میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر جلوس عزاء

یہ بات واضح رہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام رسول خدا (ص) کے گیارھویں جانشین ہیں، انہوں نے اپنے والدِ گرامی امام علی نقی علیہ السلام کے ساتھ تقریباً 22 یا 23 سال گزارے اور ان سے میراث امامت کو حاصل کیا۔ امام حسن عسکری علیہ السلام نے تقریباً چھ سال تک امامت کے فرائض کو انجام دیا اور معتاآامد عباسی ملعون کے دئیے ہوئے زہر کے سبب 8 ربیع الاول 260ھ کو جامِ شہادت نوش کیا۔

قم المقدسہ میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر جلوس عزاء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .