۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اسلام آباد میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس

حوزہ/ غیر قانونی طور پر اربعین واک پرایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ، مہنگائی کے طوفان پر تشویش کا اظہار

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کے لئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر خیبر پختونخواہ، پنجاب،سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کیے جائیں گے ۔

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری سید الشہد کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اربعین واک( مشی)،گھروں میں مجالس کے انعقاد اور نیاز پکانے پر مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی آرز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں مہنگائی کے طوفان پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

جامعۃ الکوثر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی ،علامہ محمد تقی نقوی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، علامہ رمضان توقیر، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی،، علامہ شیخ میرزا علی،ڈاکٹر سید محمد نجفی،مولانا خورشید انور جوادی، مولانا محسن مہدوی، مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا انیس الحسنین خان، مولانا غلام حسین مخلصی، مولانا اعجاز حسین شاکری، مولانا محمد جواد فاطمی،مولانا محمد تحسین اور دیگر علماء شریک تھے۔

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد؛ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .